اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج بحرین میں ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کو گولی لگی تھی اور اسی وجہ سے ان کے قاتلوں کو مشکوک قرار دیا گیا تھا اور اب معلوم ہوا ہے کہ انہیں ہیلی کاپٹر میں سوار بحرینی فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جس سے آل خلیفہ خاندان کی حکومت ثابت کرنا چاہتی ہے کہ گویا بحرینی عوام بھی مسلح ہیں اور یوں وہ عوام کے خلاف فوجی کاروائیوں کا جواز فراہم کرنا چاہتے تھے مگر یہ آل خلیفی سازش ناکام ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110